ماڈل ٹاؤن، غازی آباد اور دیگر علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق ماڈل ٹاؤن علاقہ میں ڈاکووں نے عمیر کے گھر سے6لاکھ20ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،غازی آباد میں ڈاکووں نے حمید کے گھر سے 4لاکھ75ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ مسلم ٹاون میں ڈاکووں نے عمر کے گھر سے3لاکھ 15ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔ شیراکوٹ کے علاقہ میں ڈاکووں نے توصیف کے گھر سے1لاکھ 30ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، نواب ٹاون میں ڈاکووں نے کلیم اللہ کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔جنوبی چھاؤنی میں ڈاکووں نے فیضان سے55ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔لاری اڈا میں ڈاکووں نے لطیف سے 20ہزار اور دیگر سامان،مغلپورہ کے علاقہ میں ڈاکووں نے الیاس سے15 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔گڑھی شاہو، نواں کوٹ سے گاڑیاں، ریس کورس۔شاہدرہ ٹاون، ساندہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔