کوٹ لکھپت،اغوا کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

  کوٹ لکھپت،اغوا کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کر ائم رپو رٹر)انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت کی کارروائی،اغوا کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم محمد نوید کو گرفتار کر لیا۔ ملزم محمد نوید 18سالہ سعدیہ کوورغلا کر گھر والوں کو بتائے بغیر ساتھ لے گیاتھا۔ سعدیہ کو پولیس نے پہلے ہی بحفاظت بازیاب کروا کر ورثاء کے حوالے کر دیا تھا۔ اشتہاری ملزم محمد نوید لاہور پولیس کو 8ماہ سے اغوا کے مقدمے میں مطلوب تھا۔انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت نے ملزم کو مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن اسد مظفر نے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

مزید :

علاقائی -