لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ابتک 2ہزار212مقدمات درج

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ابتک 2ہزار212مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)کورونا ایمرجنسی صورتحال اور وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے گزشتہ اڑھائی ماہ کے دوران مجموعی طور پر 02 لاکھ 43ہزار642 افرادکو روک کر نقل و حرکت کی وجہ دریافت کی۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ شہر میں جاری سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران غیر ضروری طورپرسڑکوں پر آنیوالے02 لاکھ32 ہزار276 شہریوں اور گاڑی مالکان کو وارننگ جاری کر کے گھروں کو واپس بھیجا گیا۔دفعہ 144 اوردیگر قانون شکنی پراب تک 2212 ایف آئی آرز درج کی گئیں جبکہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر آنے والے 4599 شہریوں سے دوبارہ باہر نہ نکلنے بارے شورٹی بانڈزبھی لئے گئے۔شہر میں سڑکوں پر آنے والی چھوٹی بڑی 02 لاکھ20 ہزار 679 وہیکلزکوچیک کیا گیا۔مجموعی طور پر01 لاکھ 23 ہزا ر276 موٹر سائیکلوں، 30 ہزار 768 رکشوں، 6947 ٹیکسیوں، 47 ہزار405 کاروں اور 12ہزار283 بڑی گاڑیوں کوبھی روک کرمالکان سے شہر میں گھومنے پھرنے کی وجہ پوچھی گئی جبکہ خلاف ورزی کرنے والی8238موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا۔
ترجمان لاہور پولیس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرات برقرار ہیں،شہری حکومتی ہدایات کی پابندی کریں اورگھروں تک محدود رہیں۔انہوں نے کہا کہ ہفتہ،اتوارمکمل لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کیلئے تمام ضروری اقدامات عمل میں لارہے ہیں۔شہری لاک ڈاؤن میں نرمی کے دنوں میں بھی نقل و حرکت کے دوران ماسک سینیٹائزر، گلوز سمیت کورونا وباء کی حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔

مزید :

علاقائی -