فیروزوالہ،6سالہ بچہ موٹرسائیکل سے گر کر جاں بحق ہو گیا

  فیروزوالہ،6سالہ بچہ موٹرسائیکل سے گر کر جاں بحق ہو گیا

  

فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان) تھانہ فیکٹری ایریا کی نواحی آبادی نین سکھ میں رکشہ ڈرائیور نے اپنے سگے چھ سالہ بھتیجے کو دھکا دے کر زمین پر پھینک کر ہلاک کر دیا۔ ورثاء نے بچے کی ہلاکت کو اتفاقیہ واقعہ قراردیدیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ادھر متوفی کمسن بچے کے ورثاء کا کہنا ہے کہ محمد علی گھر میں موٹر سائیکل سے ٹکرا کر زمین پر گرا جو بیمار ہونے کے باعث چوٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ ورثاء نے پولیس کاروائی کرنے سے معذرت کر لی۔

مزید :

علاقائی -