فرض کی ادائیگی میں جان دینے والے پولیس ملازمین کو شہید لکھنے اور پکارنے کی درخواست

  فرض کی ادائیگی میں جان دینے والے پولیس ملازمین کو شہید لکھنے اور پکارنے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے فرض کی ادائیگی میں جان دینے والوں کو شہید لکھنے اور پکارنے کیلئے آئی جی پنجاب کو درخواست کر دی، سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر ایس ایس پی ایڈمن لیاقت علی ملک نے آئی جی پنجاب کو خط لکھ دیا، خط کے متن کے مطابق فرض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو شہید لکھا اور پکارا جائے۔
، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے استدعا کی جائے کہ وہ پولیس اہلکاروں کے لئے شہید کے الفاظ استعمال کریں، فرض کی ادائیگی میں جان دینے والوں کو ہلاک یا جاں بحق لکھنے سے اہلکاروں اور لواحقین کی دل آزاری ہوتی ہے، دوران ڈیوٹی جان دینے والوں کیلئے شہید کے الفاظ لکھنے سے پولیس کا مورال بلند ہوگا

مزید :

علاقائی -