با اثر افرادکی پنجاب یونیورسٹی کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش

  با اثر افرادکی پنجاب یونیورسٹی کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش

  

لاہور(کرائم رپورٹر)با اثر افراد نے پنجاب یونیورسٹی کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی،بااثرافراد نے کالج آف انفارمیشن نیوکیمپس کے قریب دیوارکاحصہ گرادیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور شہر کی مشہور پنجاب یونیورسٹی کی زمین پر بااثر افراد نے قبضہ کرنے کی کوشش کی،بااثرافراد نے کالج آف انفارمیشن نیوکیمپس کیقریب دیوارکاحصہ گرادیا،با اثر افراد یونیورسٹی کی زمین پر قبضہ کرکے اضافی راستہ حاصل کرنا چاہتے ہیں،ٹھوکرنیازبیگ کے قریب سوسائٹی سے منسلک یونیورسٹی کی دیوارتوڑ دی گئی،سڑک بنانے کے لئے یونیورسٹی کی زمین پر ٹریکٹر چلایا گیا۔با اثر افراد یونیورسٹی کی 800 میٹر زمین پر قبضہ کر کے سڑک بنانا چاہتے ہیں۔ذرائع کا کہناتھا کہ متعلقہ سوسائٹی مین کینال روڈ سے راستے میسر ہیں،اطلاع ملنے پر یونیورسٹی انتظامیہ اور سکیورٹی گارڈز موقع پر پہنچ گئے،صدرپی یو ایمپلائزیونین ناصررحمت کا کہنا تھا کہ بااثرافراد کوسینئرممبربورڈآف ریونیوکی پشت پناہی حاصل ہے،یونیورسٹی کی زمین پرقبضے کی کوشش پراحتجاج کریں گے۔

،وزیراعلیٰ سینئرممبربورڈآف ریونیو،تحصیلدار کیخلاف کارروائی کریں۔

مزید :

علاقائی -