پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی 7روزہ کارکردگی رپورٹ جاری

پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی 7روزہ کارکردگی رپورٹ جاری

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر نے بتایا کہ جوڈیشل ونگ نے اہم سیاسی شخصیات سمیت 10 اہم ملزمان کو بحفاظت مختلف عدالتوں میں پیش کیا۔پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کے دوران اب تک 950 سے زائد افراد کی رجسٹریشن کی جا چکی ہے۔نوجوان رضا کار گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس لائنز میں داخل ہونے والے تمام افراد، دفتری اور سکیورٹی چیکنگ عملے کیلئے ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیاہے۔پولیس لائنز میں داخلے سے قبل تمام افراد کا تھرمل گن کے ذریعے ٹمپریچر چیک کیا جا رہا ہے۔ قرنطینہ سنٹرز، اجلاس پنجاب اسمبلی سمیت دیگر اہم سکیورٹی پوائنٹس پر روزانہ 121 سے زائد پلاٹون روانہ کی گئیں۔لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر 130 سے زائد جوان روانہ کئے گئے۔ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے شہر کی مختلف مارکیٹوں، بازاروں سمیت دیگر اہم مقامات پر 380 سے زائد اہلکار نے ڈیوٹی سرانجام دی۔

مزید :

علاقائی -