پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کو رواں سال موصول کالزکا ڈیٹا جاری
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے رواں سال کا15ہیلپ لائن کالز ڈیٹا جاری کردیا۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے گھریلو تشدد سے متعلق 15 کالز کے اعداد و شمار جاری کر تے ہوئے بتایا کہ رواں سال میں ڈومیسٹک وائیلنس گھریلوتشدد کی 13 ہزار 4 سو 78 کالز15ہیلپ لائن پرموصول کی گئیں،جنوری میں 2ہزار96،فرورری 2ہزار 360،مارچ 2ہزار 853کالز موصول ہوئیں۔جبکہ اپریل میں 3ہزار79اور مئی میں 3ہزار 90کالز 15 ہیلپ لائن پر موصول ہوئیں۔ترجمان پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی کیمطابق ٹوٹل موصول شدہ کالز پر متعلقہ پولیس کو موقع پر روانہ کیا گیا۔