شفیق آباد، 2مرلہ مکان کے تناز ع پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

شفیق آباد، 2مرلہ مکان کے تناز ع پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد کے علاقہ میں 2مرلے کے مکان کے تنازع پر بڑے بھائی نے فائرنگ کر کے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق شفیق آباد کے علاقے امین پارک نمبر دو میں امتیاز نے دو مرلے کے مکان کے تنازع پر تلخ کلامی پر طیش میں آکر اپنے چھوٹے بھائی آصف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے مقتول کے والد کی درخواست پر اس کے بڑے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیے۔

مزید :

علاقائی -