ڈولفن، پیرو فورس کوپتنگ سازی کے سامان کی ترسیل روکنے کی ہدایت

ڈولفن، پیرو فورس کوپتنگ سازی کے سامان کی ترسیل روکنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ڈولفن سکواڈ عائشہ بٹ نے کہا ہے کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی ٹیمیں دورانِ پٹرولنگ پتنگ سازی کے سامان کی ترسیل کو روکیں۔ انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی جیسے خونی کھیل میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھیں۔ایس پی ڈولفن سکواڈعائشہ بٹ نے گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے25 ملزمان کے قبضہ سے02کاریں،17 موٹرسائیکلیں،15 موبائل فونز اور02لاکھ21 ہزار روپے سے زائد نقدی برآمد کیں۔ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے17پسٹلز،03 رائفلز،20 میگزین اوردرجنوں گولیاں برآمد کی گئیں۔ہیلپ لائن 15 پر موصول ہونے والی تمام257کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایا گیا۔ دوران پٹرولنگ29 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔

حقہ شیشہ کے خلاف کارروائی کے دوران حقہ، فلیور ودیگر سامان برآمد کیا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے85افراد کی مدد کی گئی۔دوران پٹرولنگ24ہزار 223 موٹر سائیکلوں،156 گاڑیوں اور20423 اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ76موٹر سائیکلوں، 13 گاڑیوں

مزید :

علاقائی -