وحدت کالونی کے علاقے سے 8جواری رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)وحدت کالونی پولیس کی قمار بازوں کیخلاف کاروائی 08ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق وحدت کالونی پولیس نے کاروائی کے دوران جوئے کے اڈے پر چھاپے کے دوران 8قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے قمار بازی کے سامان سمیت داؤ پر لگے 37000 روپے کی رقم برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔