جان کی پرواہ کئے بغیر شہریوں کی حفاظت کیلئے کھڑے ہیں، سی سی پی او

  جان کی پرواہ کئے بغیر شہریوں کی حفاظت کیلئے کھڑے ہیں، سی سی پی او

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید کا کہنا ہے کہ کورنا کے باعث تمام محکموں میں سب سے زیادہ لاہور پولیس متاثر ہوئی ہے۔ لاہور پولیس ہر قسم کے حالات کو پس پشت ڈالتے ہوئے شہریوں کو سیکیورٹی اور سیفٹی کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔ ہم اپنے جان و مال کی پرواہ کئے بغیر شہریوں کے تحفظ کیلئے کھڑے ہیں۔ دوسروں کی حفاظت کیلئے خود کو بھی محفوظ کرنا ہوگا۔ سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ لاہور پولیس کورونا وائرس میں فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کر رہی ہے۔سی سی پی او کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے شہید ہونے والے افسران اور اہلکاروں کو جلد از جلد شہید پیکج دیے جانے کی آئی جی پنجاب سے سفارش کی جائے گی۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کورونا وبائایک حقیقت ہے جس کا سنجیدگی سے مظاہرہ کرنا ہو گا۔ شہری سختی سے ماسک اور گلوز کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

مزید :

علاقائی -