قصور، 2نوجوان دریا میں نہانے ہوئے ڈوب گئے

قصور، 2نوجوان دریا میں نہانے ہوئے ڈوب گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور (بیورورپورٹ)گرمی سے ستائے ہوئے 2نوجوان دریا میں نہانے کے دوران ڈوب گئے۔بتایا گیا ہے کہ قصور کے علاقہ سرائے مغل کے قریب عنصر علی اور شکیل احمدنامی دوست دریائے راوی میں نہا رہے تھے کہ گہرے پانی میں جانے کے باعث ڈوب گئے۔ریسکیو1122کا عملہ 12 گھنٹے سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود دونوں نوجوانوں کی نعشیں تاحال تلاش نہیں کر سکا۔ کئی گھنٹے بعد جب اس امر کی اطلاع ریسکیو1122کے عملہ کو ملی تو انہوں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے نوجوانوں کی تلاش شروع کر دی تاہم رات گئے تک دونوں نوجوانوں کے متعلق کچھ پتہ نہیں چلا تھا
اور ریسکیو کا عملہ انہیں زندہ یا مردہ حالت میں تلاش نہیں کرسکا تھا۔

مزید :

علاقائی -