سرکاری زمینوں پر قبضے کرنے والے لینڈ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

سرکاری زمینوں پر قبضے کرنے والے لینڈ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)ہربنس پورہ میں سرکاری زمینوں پر قبضے، جعلی وبوگس کاغذات کے ذریعے فروخت کرنے میں ملوث لینڈ مافیا کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا فیصلہ،ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوھر نفیس کی ہدایت پر انویسٹی گیشن افسر متحرک ہو گئے، آنیوالے دنوں میں ہربنس پورہ کے بڑے لینڈ مافیا کی گرفتاریاں متوقع ہیں،اینٹی کرپشن نے شکنجہ کس لیا، ریونیو سٹاف کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا، لینڈ مافیا کو جیل میں بھجوانے اور ریکوری حکومتی خزانے میں جمع کروانے کیلئے بڑے اقدام ْاٹھائے جائیں گے،انتہائی خفیہ رکھے جانے والی انکوائری اور سروے کے دوران سرکاری زمینوں کو سب سے زیادہ فروخت کرنے اور حکومت کو سب سے زیادہ نقصان پہچانے میں ملوث شخص کا بھی تعین کر لیا گیا،اینٹی کرپشن نے اہم شواہد اور ثبوت اکٹھے کر لیے،تھانہ ہربنس پورہ اور تھانہ غازی آباد میں ریونیو سٹاف کی جانب سے کروائے جانے والے مقدمات کا ریکارڈ بھی منگوا لیا جس کو دیکھ کرمزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -