مراد سعید بلاول کے خلاف بول کر اپنا قد نہیں بڑھا سکتے،سجاد نذیر

  مراد سعید بلاول کے خلاف بول کر اپنا قد نہیں بڑھا سکتے،سجاد نذیر

  

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ذاتی گھریلو ملازم مراد سعید کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان بازی کرنے کا ٹھیکہ دے رکھا ہے مراد سعید تم یاد رکھو تم بلاول بھٹو کے خلاف بات کرکے اپنا قد کاٹھ نہیں بڑھا سکتے۔انہوں نے کہا کہ چونکہ موجودہ حکمران ایک سلیکٹیڈ حکمران ہیں اس لئے ان کو اور ان کے نام نہاد وزراء کو پتہ ہی نہیں ہے کہ انہوں نے ایک بڑی جماعت کے لیڈر کے متعلق کیسے بات کرنی ہے۔

حکومت کرناان کے بس کی بات نہیں ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -