پیپلز پارٹی اورن لیگ کا سیاسی سورج غروب ہورہا ہے،سیمی بخاری

پیپلز پارٹی اورن لیگ کا سیاسی سورج غروب ہورہا ہے،سیمی بخاری

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی اورن لیگ کا سیاسی سورج غروب ہورہا ہے،بلاول زرداری سندھ میں بارہ سال کی نااہلی اور ناکامی کو تسلیم کرنے کی بجائے وفاقی حکومت پر بلا جواز تنقید کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اپنیبیان میں ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا کہ سندھ حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کھربوں روپے خرچ کرنے کی بجائے اپنی تجوریاں بھری ہیں، بلاول زرداری اسکا حساب دیں۔چور مچائے شور کی سیاسی فلم اب پرانی ہوچکی ہیں عوام باشعور ہیں اور کھوٹے اورکھرے کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ملکر ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

، پوری قوم ان نااہل، ناکام اور کرپٹ ٹولے کی وجہ سے قرضوں کی دلدل میں دھنسی ہوئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -