عوام کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،اویس بھٹی

عوام کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،اویس بھٹی

  

چوہنگ (نامہ نگار)تحریک انصافPP171 کے رہنما محمد اویس بھٹی ایڈووکیٹ نے میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو کرونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے،گھروں سے نکلتے وقت ماسک ضرور لگائیں بار بار ہاتھ دھوئیں سینیٹائزر کا استعمال کریں رش والی جگہوں میں مت جائیں تاکہ آپ کی زندگی محفوظ رہے اپنی زندگی سے پیار کریں۔اگر عوام نے احتیاطی تدابیر اختیار نا کیں تو مجبوراً حکومت کو دوبارہ سخت لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا اس وائرس سے متاثر ہے اس لیے اس لئے احتیاط بہت ضروری ہیں۔علامات ظاہر ہونے پر فوری ٹیسٹ کروائیں خود بھی اس وائرس سے بچنے کی کوشش کریں اور متاثرہ ہونے کی صورت میں دوسروں سے دور رہیں اور خود قرنطینہ چلے جائیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -