بندروڈ، گلشن راوی، سلامت پورہ میں گیس چوروں کے خلاف کرک ڈاؤن

بندروڈ، گلشن راوی، سلامت پورہ میں گیس چوروں کے خلاف کرک ڈاؤن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار)سوئی ناردرن گیس کمپنی کی ٹاسک فورس نے ہربنس پورہ اورسمن آباد سمیت شہر کے مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران 15 گھروں پر مشتمل ایک جعلی نیٹ ورک سمیت گھریلو میٹروں سے لاکھوں روپے ماہانہ کی گیس چوری پکڑلی اس حوالے سے جی ایم سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن شہزاد اقبال لون کے مطابق سوئی گیس کمپنی کے ویجیلنس سیل کی رپورٹ کے ذریعے انھیں بتایا گیاکہ ہربنس پورہ اورسمن آبادسمیت بند روڈکے علاقوں میں مختلف مقامات وسیع پیمانے پر گیس چوری کی جارہی ہے۔ جس پر چیف انجینئر وانچارج سوئی گیس ہربنس پورہ آفس سہیل اکرام نے ڈسٹری بیوشن انجینئر علی احمد اور ڈسٹری بیوشن آفیسر چوہدری شرافت علی سمیت نسیم کوکب اوردیگر افسروں اور ملازمین پر مشتمل ایک ٹاسک فورس ٹیم تشکیل دی۔ کارخانوں اور گھروں کو بڑے پیمانے پر گیس چوری کی جا رہی تھی جس میں سوئی گیس کمپنی کو لاکھوں روپے ماہانہ ریونیوکا نقصان پہنچایا جارہا تھا۔ اسی طرح سہیل اکرام نے ٹاسک فورس کے ہمراہ ہربنس پورہ،سلامت پورہ،ندیم شہید روڈ اوربند روڈ پر دس مقامات پر چھاپے مارے جہاں چارم مقامات پر گھریلومیٹروں سے گارمنٹس فیکٹریوں،ملک شاپش،تندور اور مٹھائی کی دوکانوں پر وسیع پیمانے پر چوری ہونے والی گیس پکڑی ہے۔جبکہ چیف انجینئر شہزاد احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سمن آباداورشیراکوٹ (بند روڈ)پر 15گھروں پر مشتمل ایک جعلی نیٹ ورک اور گھریلو میٹرز سے چوری ہونے والی گیس پکڑ لی، شہزاد اقبال لون نے روزنامہ پاکستان کو بتایا کہ گیس چوری پر گھریلومیٹرز کے گیس کنکشنز منقطع کرکے گھریلومیٹرز قبضہ میں لے لیے گئے ہیں اور تھانوں میں درخواستیں دے دی گئی ہیں۔