پٹرول بحران حکومت کی نا اہلی کا ثبوت ہے،ذکر اللہ مجاہد

  پٹرول بحران حکومت کی نا اہلی کا ثبوت ہے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر)امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پیڑول کی قیمت میں کمی کے باوجود پیڑول بحران حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے۔ نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور چند پیٹرول پمپ مالکان پر حکومتی چیک اینڈ بیلنس ختم ہو کر رہ گیا ہے جس کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت کم ہونے کے باوجود شہری پیٹرول کے حصول کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیٹرول کے بحران پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کیا۔ ڈاکٹرذکراللہ مجاہد نے کہا کہ نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور مہنگائی مافیا نے پیٹرول کی شدید قلت پیدا کر دی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -