توہین آمیز لٹریچر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے،علماء
لاہور (پ ر) 13دینی جماعتی اتحاد تحفظ ختم نبوت الائنس کے سرپرست علامہ زبیر احمد ظہیر، حافظ حسین احمد،علامہ ممتاز اعوان،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، نائب امیر لاہور پیرمیاں محمدرضوان نفیس، قاری جمیل الرحمن اختر، جنرل سیکرٹری مولانا علیم الدین شاکر، مولانا حافظ محمداشرف گجر، مولانا خالد محمود نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدر ی پرویز الہٰی کی جانب سے عقیدہ ختم نبوت،نبی کریم ؐ اور حضرات صحابہ کرام و امہات المومنین کے بارے میں گستاخانہ مواد پر مشتمل کتب فوری طور پر ضبط کرنے کے احکامات جاری کرنے کا پرجوش خیر مقدم اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔
اور اس پر پوری پنجاب اسمبلی کو مبارک باد پیش کی ہے۔۔
توہین آمیز لٹریچر کے ذمہ داران کے خلاف موَثر کاروائی ہونی چاہیے۔