شر یف فیملی کی غیر سنجیدگی قوم کیلئے خطرہ ہے،سمیرا ساہی

شر یف فیملی کی غیر سنجیدگی قوم کیلئے خطرہ ہے،سمیرا ساہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ق) کی سینئر مرکزی رہنما سمیرا ساہی نے کہاہے کہ شر یف فیملی کی غیر سنجیدگی قوم کیلئے خطرہ ہے،چوہدری برادران اس مشکل کی گھڑی میں پوری قوم میں اتحاد کی فضا پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہیں،حکومت پسے ہوئے طبقے کو ریلیف پہنچانے کیلئے تمام اقداما ت کررہی ہے۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے مستحق طبقے کیلئے آٹھ ارب ڈالر کا ریلیف پیکیج دیا ہے۔ مخیر حضرات کورونا چیلنج کے خلاف حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس ایک بین الاقوامی چیلنج ہے۔

جس سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی ردعمل کی ضرورت ہے،انہو ں نے کہاکہ ہم امید کر تے ہیں کہ اپوز یشن اختلافات اور تنازعات سے بالاتر ہو کر انسانیت کے اس دشمن وائرس کے خلاف مشترکہ کوششیں کرے گی