پاکستان کے کئی ادارے احتساب سے بالاتر کیوں ہیں،شفیق رضا قادری
لاہور (سٹی رپورٹر)انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہاکہ پاکستان کے کئی ادارے احتساب سے بالاتر کیوں ہیں؟۔اقامہ بیرون ملک جائیدادوں پر سیاستدانوں کا احتساب ہوسکتا ہے تو اداروں میں بیٹھے افراد کا بھی ہونا چاہئے، ملک کے اہم ترین اداروں کے افراد کے بیرون ممالک میں اثاثہ جات کو کیوں نہیں چیک کیا جارہا؟۔ انہو ں نے کہاکہ احتساب کے عمل کو مزید سخت کیا جائے۔
کے لئے تمام ایسے افراد جن کے بیرون ممالک اثاثہ جات، پاکستان میں جائیدادیں ہیں ان کے حوالے سے چھان بین کی جائے اور بلا تفریق ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔ انہو ں نے کہاکہ کئی سرکار ی اداروں کے با اثرافرادکے بیرون ممالک میں کتنے اثاثے ہیں کیوں ہیں کیسے ان با اثر افراد نے اثاثے بنائے ان کے حوالے سے آخر قانون نافذ کرنے والے ادارے کیوں چپ ہیں؟۔ انہو ں نے کہاکہ بااثر سیاسی افراد‘ با اثر بیوروکریٹ‘ وکلا یا عدلیہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات ہوں سب کا احتسا ب ہو نا چاہیے۔#/s#