ڈاکٹرز اور طبی عملہ کے لئے مراعات کا اعلان کیا جائے، مسعو د السید
لاہور(پ ر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ سید مسعود السید، صدر الیکٹ ڈاکٹر محمد تنویر،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر کامران نے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ میں کورونا کے پھیلاؤ،طبی عملہ اور ڈاکٹرز کی کورونا کی وجہ سے شہادتوں پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی ناقص اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا بار بار یاد دہانیوں کے باوجود نہ تو ایس او پیز پر درست عمل کروایا جا رہا ہے اور نہ ہی ضرورت کے مطابق پی پی ای کٹس مہیا کی جارہی ہیں۔ جس طرح ڈاکٹرز اس مرض میں مبتلا ہو کر شہید ہو رہے ہیں ڈاکٹرز کی کمی واقع ہونے کا خدشہ ہے اس لئے حکومت کو فوری طور پر پبلک سروس کمیشن کے ذریعے نئے ڈاکٹرز کو بھرتی شروع کر دینی چاہئے۔ ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ کے لئے فوری طور پر خصوصی پیکجز اور مراعات کا اعلان کیا جائے۔اس موقع پر ڈاکٹر علیم نواز فنانس سیکرٹری پی ایم اے پنجاب، ڈاکٹر رانا سہیل نائب صدر لاہور، ڈاکٹر شاہد ملک جنرل سیکرٹری لاہور، ڈاکٹر واجد علی فنانس سیکرٹری لاہور، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری سینئر راہنمابھی موجود تھے