سرکاری سکولوں میں کتابوں کی تقسیم کا عمل آج شروع ہو گا

  سرکاری سکولوں میں کتابوں کی تقسیم کا عمل آج شروع ہو گا

  

لاہور(سٹی رپورٹر)سرکاری سکولوں میں کتابوں کی تقسیم کا عمل آج شروع ہوگا،ہفتہ میں صرف دو دن بچوں کو کتابوں کی فراہمی کیلئے بلایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق آج 8جون کو دہم جماعت اور 9 جون کو نہم جماعت کو کتابیں تقسیم کی جائیں گی۔ کتابیں ایک روز قبل کلاس انچارج کو دی جائیں گی۔ سکولوں میں کتابوں کی تقسیم کے وقت کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا۔دوسری جانب کلاس کی ہیڈٹیچرز کی جانب سے طلبہ کو ٹیلیفون کر کے اور وٹس ایپ کے ذریعے اس سے آگاہ کیا جارہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -