بیروز گاری بڑھنے کے باوجود بجٹ میں فی کس آمدن 16ہزار تک اضافے کا ہدف مقرر

  بیروز گاری بڑھنے کے باوجود بجٹ میں فی کس آمدن 16ہزار تک اضافے کا ہدف مقرر

  

اسلام آباد (آن لائن) کورونا وائرس کے باعث آئندہ مالی سال 2020-21 میں بے روزگاری 8.5 فیصد سے بڑھ کر 9.6 فیصد تک جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال 2020-21 میں فی کس آمدن میں 15 ہزار 872 روپے اضافے کا ہدف مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ فی کس آمدن کا 2 لاکھ 24 ہزار 631 روپے کا ہدف پورا نہیں ہو سکا ہے۔ فی کس آمدنی گزشتہ سال کی نسبت 8.3 فیصد یعنی 16 ہزار 511 روپے سے زیادہ رہی۔ذرائع نے بتایا کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر کی طرح پاکستان کی معیشت کو بھی شدید دھچکا لگا ہے جبکہ بے روز گاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔دریں اثنا وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں پٹرولیم قیمتوں میں فی لیٹر 20 روپے جی ایس ٹی عائد کرنے پر غورشروع کر دیا ہے۔ 20 فیصد جی ایس ٹی سے سالانہ 320 ارب روپے حاصل ہونگے۔اس تجویز کی منظوری پر صارفین کو فی لٹر 50 روپے ٹیکس ادا کرنا ہو گا جن میں 20 روپے جی ایس ٹی اور 30 روپے دیگر ٹیکسوں کے شامل ہونگے،تقسیم کار کمپنیوں کے ترسیلی اخراجات اس کے علاوہ ہونگے جو پٹرولیم مصنوعات کی فی لٹر قیمت کا حصہ ہوں گے۔

فی کس آمدن

مزید :

صفحہ اول -