قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس آج

قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس آج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی اور سینٹ کے الگ الگ اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد (آج)پیر کودوبارہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونگے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اور سینٹ کے الگ الگ اجلاس (آج)پیر کی سہ پہر چار بجے دوبارہ ہونگے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت اسد قیصر اور سینٹ اجلاس کی صدارت چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کرینگے۔اراکین کو کورنا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر ایس اوپیز پر عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ یاد رہے گزشتہ اجلاس میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر سپیکر برہم ہوگئے تھے اور کہا تھا کہ اگر ایس او پیز پر عملدر آمد نہ کیا گیا تو اجلاس ملتوی کر دونگا۔دوسری جانب چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے بھی اجلاس کے دور ان اراکین کو ایس اوپیز پر عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔
قومی اسمبلی،سینٹ اجلاس

مزید :

صفحہ اول -