کووڈ 19ایپلی کیشن کوروناسے متعلق معلومات کا بہترین ذریعہ، حفاظتی اقدامات کی تفٓصیل بھی میسر

    کووڈ 19ایپلی کیشن کوروناسے متعلق معلومات کا بہترین ذریعہ، حفاظتی اقدامات ...

  

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) حکومت پاکستان کی طرف سے کووڈ19کے نام سے لانچ کی جانے والی موبائل ایپلی کیشن سے کورونا کے بارے میں معلومات اور ہسپتالوں، قرنطینیہ سنٹرز کے بارے میں معلومات حاصل کرنا آسان ہو گیا۔ اس ایپلی کیشن میں ملک بھر میں موجود ان ہسپتالوں کی تفصیل دی گئی ہے جہاں کورونا کے علاقے کی سہولیات موجود ہیں، ان لیبارٹریزکی تفصیل ہے جہاں کورونا کے ٹیسٹ ممکن ہیں اور حکومت کی طرف سے بنائے گئے قرنطینیہ سنٹرز کی تفصیل بھی موجود ہے۔ ایپلی کیشن کو چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے جس سے ملک بھر میں روزانہ آنے والے کورونا کے مریضوں اور جاں بحق ہونے والوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ ایپلی کیشن میں عالمی ادارہ صحت اور معروف ڈاکٹر کی کورونا سے بچاؤ اور اس وبا سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر بھی بنائی جاتی ہیں۔

کورونا ایپلی کیشن

مزید :

صفحہ اول -