ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی ہو گی: عثمان بزدار

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی ہو گی: عثمان بزدار

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کوروناکے حوالے سے جاری کردہ حکومتی ہدایات پر من وعن عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ایس او پیزجاری کئے ہیں۔ ایس او پیز پر عمل کرنا شہریوں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی اقدامات کے ذریعے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے عوام کا تعاون بہت ضروری ہے اور ہم سب نے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینا ہے۔احتیاط کا دامن تھام کر کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا۔احتیاطی تدابیر سے ہی شہری خود اور اپنے پیاروں کی زندگیاں محفوظ بنا سکتے ہیں۔سماجی طور طریقوں میں تبدیلی لاکر کورونا سے محفوظ رہا جا سکتاہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کورونا،ٹڈی دل اور دیگر چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں۔ متعلقہ ادارے اور محکمے کئے جانے والے اقدامات اور گائیڈ لائنز پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں۔ حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر عملدرآمد میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔ سرکاری ہدایت نامے پر عملدرآمد سے کورونا سے بچاؤ ممکن ہے۔سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے باعث انتہائی غیر معمولی حالات کا سامنا ہے - موجودہ صورتحال کے تناظر میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترجیحات کو فوکس کیا جائے گا - مالی سال 2020-21کے بجٹ میں شعبہ صحت اورسماجی سیکٹر پر پوری توجہ دی جائے گی۔غیر ضروری اخراجات ہر سطح پر مزید کم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سخت فنانشل ڈسپلن کی پالیسی پر کاربند رہتے ہوئے عام آدمی کی فلاح پر توجہ دیں گے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے جامع پروگرام وضع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود کمزور طبقوں پربوجھ نہیں ڈالیں گے۔ عام آدمی کو سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے- انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال2020-21 کا بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام حقیقت پسندانہ اعدادوشمارپر مبنی ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے بجٹ میں کفایت شعاری، بچت اور فنانشل ڈسپلن پر پورا فوکس کرنے کی ہدایت بھی کی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت،چیف سیکرٹری،سیکرٹری قانون، سیکرٹری خزانہ اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

عثمان بزدار

لاہور(خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی مشیر برائے اقتصادی امور و منصوبہ بندی ڈاکٹر سلمان شاہ نے ملاقات کی-ملاقات میں صوبے کی معیشت کو مضبوط اور محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا-ایڈیشنل چیف سیکرٹری اربنائزیشن اور وزیراعلیٰ کے سیکرٹری کوآرڈینیشن بھی اس موقع پر موجود تھے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وباء کے پیش نظر معیشت دباؤ کا شکار ہے۔کمزور طبقے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔موجودہ غیر معمولی حالات میں معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے غیر معمولی اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے تناظر میں ترقیاتی،بزنس و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ کورونا وباء کے باعث نئی ترجیحات کاتعین کرنا وقت کا تقاضا ہے۔صوبے میں ترقیاتی منصوبوں،بزنس کے فروغ اورسرمایہ کاری بڑھانے کیلئے نئی سوچ کے ساتھ نئے اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ نئی حکمت عملی پر کام کرتے ہوئے عوامی فلاح کے منصوبوں کو آگے بڑھانا ہے۔ سماجی تحفظ کیلئے بھی پوری توجہ اور انفرادیت کیساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ حالات کے مطابق ترجیحات بھی تبدیل ہوتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ آئندہ مالی سال پنجاب کے ہر شہر کی ترقی کو فوکس کیا جائے گا۔ ترقی کی یکساں پالیسی ہماری ترجیح ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب

مزید :

صفحہ اول -