دفتر خارجہ سٹاف میں کمی،کوروناکا شکارعملہ قرنطینہ کر دیا،عائشہ فاروقی

دفتر خارجہ سٹاف میں کمی،کوروناکا شکارعملہ قرنطینہ کر دیا،عائشہ فاروقی

  

اسلام آباد(آئی این پی) ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ میں کورونا کیسزکی تصدیق کرتے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے وزارت خارجہ میں کورونا کیسزکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تمام پازیٹو کیسز والے لوگوں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ کیسز آنے کے بعد متعلقہ ایس او پیزکا نفاذ کردیا گیا ہے جب کہ وزارت خارجہ نے کم ازکم افرادی قوت پر کام کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق دفترخارجہ میں گزشتہ ہفتے کورونا کے 5 کیسزسامنے آئے تھے۔ ان میں 2 افسران اور تین اسٹاف کے لوگ تھے۔

ترجمان خارجہ

مزید :

صفحہ اول -