وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

  وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

  

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس (آج)پیر کو ہوگا، جس میں ڈیویلپمنٹ فریم ورک،میکرو اکنامک اشاریوں کی منظوری دی جائیگی۔ قومی اقتصادی کونسل کے ممبر وزرااجلاس میں شریک ہوں گے، وزیراعظم آزادکشمیر،گلگت بلتستان سمیت صوبائی وزرائے اعلیٰ بھی شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی کا ہدف 2 اشاریہ 3 تجویز کیا گیا۔ملکی معیشت کو رواں سال کوروناسے2500ارب کانقصان اٹھانا پڑا اور ملکی معیشت کا حجم 440کھرب سے سکڑ کر 415 کھرب تک رہ گیاہے۔ذرائع کے مطابق رواں سال جی ڈی پی گروتھ 3فیصد ہدف کے مقابلے میں منفی 0.4رہی۔ وفاقی ترقیاتی بجٹ کیلئے630ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ ڈویژن کے اخراجات میں کمی کا حکم دیا تھا اور ہدایت کی تھی کہ آئندہ مالی سال میں کابینہ ڈویژن کے ماتحت اداروں کے اخراجات کم سے کم رکھے جائیں۔ذرایع کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن کی جانب سے تجویز کردہ بجٹ پر نظر ثانی کی جائے گی۔

اجلاس

مزید :

صفحہ اول -