کورونا از خود نوٹس اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس پر سماعت آج ہوگی

    کورونا از خود نوٹس اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس پر سماعت آج ہوگی

  

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ میں کورنا وائرس از خود نوٹس کیس اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کے معاملہ پر سماعت آج ہوگی۔ عدالت عظمیٰ میں پاکستان سٹیل ملزم ملازمین اور کرنل ریٹائرڈ نعیم الرحمن کی رہائی کے خلاف دائر درخواست کے حوالے سے سماعت کل ہوگی۔ تفصیلات کیمطابق سپریم کورٹ سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 8جون سے 12 جون تک سپریم کورٹ اسلام آباد سیٹ میں مختلف کیسز کی سماعت کے لیے 7 بینچ تشکیل دیے گئے ہیں،بینچ نمبر ایک چیف جسٹس گلزار احمد،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ہوگاجبکہ بینچ نمبر دو میں جسٹس مشیر عالم،جسٹس امین الدین اور جسٹس یحیٰی آفریدی شامل ہوں گے،بینچ تین میں جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس فیصل عرب، جسٹس قاضی محمد امین شامل ہوں گے اور بینچ چار جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل ہوگا۔بینچ پانچ میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہوں گے۔بینچ چھ جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل ہوگا۔بینچ سات میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منیب اختر شامل ہوں گے۔

کیسز پر سماعت

مزید :

صفحہ اول -