کورونا سے 34 فیصد مریض مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا
اسلام آباد (آئی این پی)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا سے اب تک 34 فیصد مریض مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ماسک کے استعمال سے 60 فیصد تک بیماری کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔ ماسک کے بغیر نظرآنے والے کو پہلے تنبیہ کی جائے گی پھر ایکشن لیا جائے گا۔ سزا کا تعین صوبائی حکومتیں کریں گی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ تحقیق کے مطابق ماسک کا درست استعمال کورونا کی روم تھام میں معاون ہے۔ عوامی اور پْرہجوم مقامات پر ماسک کا استعمال ضروری قرار دیا گیا ہے۔کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے 74 فیصد افراد کی عمریں 50 سال سے زائد تھیں۔
ڈاکٹرظفر مرزا