کورونا وائرس میں مبتلا اداکارہ روبینہ اشرف کی طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال داخل

  کورونا وائرس میں مبتلا اداکارہ روبینہ اشرف کی طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال داخل

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) روبینہ اشرف میں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ اداکارہ کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ طبیعت بگڑنے کے بعد انھیں نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔اداکارہ روبینہ اشرف نے نجی میڈیا سے بات کرتے ہوئے خود ہی کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی طبعیت زیادہ اچھی نہیں ہے۔اب روبینہ اشرف کی طبعیت بگڑنے کی خبریں میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ نجی میڈیا میں ان کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ اس وقت نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ماہرہ خان، ہمایوں سعید، محمد احمد، ثناء جاوید، شگفتہ اعجاز اور دیگر فنکاروں نے اپنی ساتھی اداکارہ کی صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے عوام سے بھی اپیل کی ہے۔

روبینہ اشرف

مزید :

صفحہ اول -