لاک ڈاؤن سے ریلوے ریونیوہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا

 لاک ڈاؤن سے ریلوے ریونیوہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا

  

لاہور(آئی این پی)لاک ڈاؤن  وجہ سے ریلوے ریونیوہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا ' ٹرینیں بند رہنے سے گیارہ ماہ میں ہدف سے 5ارب 7کروڑ کم آمدنی رہی،سماجی فاصلے کے تحت چلائی جانے والی ٹرینیں ریلوے خزانے پر بوجھ بننے لگیں۔ اتوار کو   ذرائع کے مطابق لاک ڈاون کے باعث 57روز تک ٹرین آپریشن کی بندش، ریلوے کو سالانہ آمدنی ہدف حاصل کرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے، مالی سال 20-2019 کے گیارہ ماہ میں ریلوے کو مسافر سیکٹر میں ہدف سے 5ارب 7کروڑ 44لاکھ روپے کم آمدنی،20مئی سے محدود ٹرین آپریشن کی بحالی کے باوجود ریلوے کو ریونیو میں کمی کا سامنا ہے، سماجی فاصلے کے تحت چلائی جانے والی ٹرینیں ریلوے خزانے پر بوجھ بننے لگیں۔

 ریلوے رینونیو

مزید :

صفحہ آخر -