جہانگیر ترن کو لندن بھگا کر وزیراعظم کہتے ہیں احتساب ہو رہاہے: مریم اور نگزیب

        جہانگیر ترن کو لندن بھگا کر وزیراعظم کہتے ہیں احتساب ہو رہاہے: مریم ...

  

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران مافیا خود چینی مافیا ہے کیونکہ چینی چوری کی ای سی سی اور کابینہ میں تمام فیصلوں کی منظوری صرف عمران اور بزدار صاحب نے دی۔ مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر شبلی فراز کے شوگر مافیاسے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جہانگیرترین کو پچھلے دروازے سے لندن بھگا کرخود چینی کمیشن سے بھاگ کر کہتے ہیں احتساب ہو رہا ہے یہ کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں؟ عمران اور بزدار صاحب کو گرفتار کیا جائے۔مریم اورنگزیب نے مزیدکہا کہ عمران صاحب آپ اپنی نااہلی، نالائقی اور چوری کا ملبہ کورونا پہ نہیں ڈال سکتے، آپ کی نااہلی، نالائقی اور چوری سے معیشت تباہ، عوام بے روزگار اوربے حال ہوئی، اپنی کنفیوڑن چھپانے کے لئے لاک ڈاؤن کے بارے میں طبقاتی تفریق ملک کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ان کی نالائقی، نااہلی اور چوری نے پاکستان کو سال 2020 میں دنیا کا مہنگا ترین ملک بنا دیا،دو سال میں ملک کو مہنگا ترین اور غریب ترین بنا دیا، ٹائیگر فورس کہاں ہے اور کیا کر رہی ہے۔ ٹائیگر فورس کے بھتہ فورس بن جانے کی شکایات آرہی ہیں، کورونا کے خلاف حالتِ انکار ملک و قوم کے لئے خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب عوام کورونا کے خلاف جنگ آپ کے ذہنی تذبذب، نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے ہار رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -