ماحولیاتی آلودگی کیس،دو وفاقی سیکرٹریز،چیئرمین سی ڈی اے کی عدالت طلبی
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماحولیاتی کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد نہ کرنے پرتوہین عدالت کیس میں ماحولیاتی آلودگی خاتمے کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر دو وفاقی سیکرٹریز،چیئرمین سی ڈی اے کو طلب کرلیا۔ اتوار کو جاری حکمنامے میں کہاگیاکہ حکم کے باوجود وزارت ماحولیات اور وزارت داخلہ سے کوئی افسر بھی عدالت پیش نہ ہوا، لگتا ہے وزارت ماحولیات معاملے کی اہمیت سے واقف ہی نہیں۔ سیکرٹری وزارت ماحولیات، سیکرٹری وزارت انسانی حقوق کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا گیا،چیئرمین سی ڈی اے، ڈ ی جی انوئرامنٹ پروٹیکشن ایجنسی کو بھی عدالت پیش ہونے کا حکم دیا گیا،تمام افسران کو 13 جون کو دن گیارہ بجے اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔متعلقہ محکموں کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد میں تاخیر کرنے والے افسران کی نشاندہی کا حکم بھی دیا گیا۔ عدالت نے کہاکہ ڈاکٹرپرویز حسن کا بطور عملدرآمد کمیشن کا نوٹیفکیشن نہ ہونے کی بھی وضاحت ضرور ی ہے،یہ عوامی نوعیت کا معاملہ ہے جس کی آئین پاکستان گارنٹی دیتا ہے، تحریری حکمنامہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے جاری کیا
عدالت طلب