عثمان بزدارکا صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ کی والدہ اور بول ٹی وی کے رپورٹر جعفر بن یار کے والد کے ا نتقال پرافسوس کا اظہار

عثمان بزدارکا صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ کی والدہ اور بول ٹی وی کے رپورٹر ...

  

لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے صوبائی وزیر پنجاب برائے خواندگی اور غیر رسمی بنیاد ی تعلیم راجہ راشد حفیظ کی والدہ کے ا نتقال پرگہرے دکھ او رافسوس کا اظہار کیا ہے- وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ سردار عثمان بزدارنے لاہور پریس کلب کے کونسل ممبرو بول ٹی وی کے رپورٹر جعفر بن یار کے والد کے انتقال پرگہرے دکھ او رافسوس کا اظہارکیاہے-وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

انتقال

مزید :

صفحہ آخر -