کرپٹ حکمرانون نے ملک کو تباہی کے دہانے پرپہنچا دیا: سراج الحق

  کرپٹ حکمرانون نے ملک کو تباہی کے دہانے پرپہنچا دیا: سراج الحق

  

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے حکمرانوں کا قبلہ خانہ کعبہ ہونا چاہیے تھا لیکن ان کا قبلہ واشنگٹن ہے جس کی وجہ سے پاکستان مسائلستان بن گیا ہے،کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے جس وجہ سے ملک میں معاشی، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ جیسے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے رکن مجلس شوریٰ جماعت اسلامی پنجاب چوہدری رضوان احمد سے ملاقات کے دوران کیا، سراج الحق نے کہا نے کہا کہ امریکہ نواز حکمران پاکستان کو کمزور کر نے کے لیے سازشوں میں مصروف ہے لیکن ان سازشیں کبھی بھی کامیاب نہ ہوگی بلکہ یہ نیست ونابود ہوں گے، آج بچہ بچہ اٹھ کھڑا ہے اور حکمرانوں کے خلاف نفرت کا اظہار کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آپس کے تمام اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے متحد ہو کر دشمن کی سازشوں کو بے نقاب کرنا ہو گا جس کیلئے دینی قوتوں کو ہمت ولگن سے سخت جدوجہد کرنا ہو گی، ملک عزیز پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے والی قوتیں بیرونی ہیں جو اپنی سازشوں کے بل بوتے پر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے یہ گھناؤنا فعل سر انجام دے رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اب ضرورت اس امرکی ہے کہ وہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاظ کیلئے متحد ہو جائیں اور دشمن کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور اپنا موثر کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں اسلام کا پرچم لہرائے گا اور ہر جگہ اسلام کا بول بالا ہو گا، سراج الحق نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان حکومت کو لے ڈوبے گا، کرپشن کیخلاف باتیں کرنیوالی تحریک انصاف نے اقتدار میں آ کر رشوت کے ریٹ بڑھا دیئے۔

سراج

مزید :

صفحہ آخر -