بہاول نگر، دو جعلی ڈاکٹرز مریض کا آپریشن کرتے ہوئے گرفتار

              بہاول نگر، دو جعلی ڈاکٹرز مریض کا آپریشن کرتے ہوئے گرفتار

  

بہاول نگر (آئی این پی) تحصیل چشتیاں میں دو جعلی آرتھوپیڈک سرجن نجی اسپتال میں مریض کی ٹانگ کا آپریشن کرتے ہوئے گرفتار ہو گئے۔تھانا سٹی اے ڈویڑن چشتیاں پولیس کے مطابق انہیں 15 کے ذریعے اطلاع ملی کہ بہاول نگر روڈ پر واقع ایک نجی آرتھوپیڈک ہسپتال میں دو جعلی سرجن کئی گھنٹوں سے مریض افضال کی ٹانگ سے راڈ نکالنے کے لیے آپریشن کر رہے ہیں۔اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری طور ہسپتال جا کر دونوں جعلی سرجن وسیم اور وقاص کو حراست میں لے لیا اور مریض کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔مقامی نجی اسپتال کے ڈاکٹر نے میڈیاکو بتایا کہ میں نے ملزمان کے خلاف پولیس کو درخواست دی ہے کہ یہ میرے ہسپتال میں آپریشن اسسٹنٹ اور اٹنیڈنٹ ہیں اور میرے آرتھوپیڈک اسپتال میں آپریشن کے لیے مریضوں کو کم پیسوں میں آپریشن کرنے کا لالچ دے کر ایک اور نجی اسپتال میں لے جا کر خود سرجن بن کر آپریشن کرتے ہیں اور انھوں نے کئی مریضوں کو غلط آپریشن کر کے معذور بنا دیا ہے۔متاثرہ مریض افضال کا کہنا ہے کہ حکومت ایسے جعلی سرجنوں اور اسپتالوں کے خلاف کارروائی کرے اور مجھے بھی انصاف فراہم کیا جائے۔

جعلی آرتھوپیڈک سرجن

مزید :

صفحہ آخر -