سٹیل ملز ملازمین کی قسمت کے فیصلے کیلئے وفاقی کابینہ کااجلاس کل ہوگا

  سٹیل ملز ملازمین کی قسمت کے فیصلے کیلئے وفاقی کابینہ کااجلاس کل ہوگا

  

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس (کل) منگل کو ہوگی جس میں اسٹیل ملز ملازمین کی قسمت کا حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان اسٹیل ملز کے 9350 ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی اصولی منظوری دی ہے۔ذرائع کے مطابق ای سی سی نے فیصلہ کیا کہ گولڈن ہینڈشیک لینے والے ملازمین کو تمام واجبات فوری ادا کیے جائیں گے جبکہ وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اسٹیل مل ملازمین کو پیکج کے تحت اوسطاً 23 لاکھ فی ملازم ملیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس(کل) منگل کو ہوگا کابینہ کے ایجنڈے میں اسٹیل ملز ملازمین کو فارغ کرنے سے متعلق معاملہ بھی شامل ہے۔

اجلاس

مزید :

صفحہ آخر -