بلوچستان، عشروں بعد اچھی فصل اور ہر یالی کوٹڈی نے اجاڑ ڈالا

  بلوچستان، عشروں بعد اچھی فصل اور ہر یالی کوٹڈی نے اجاڑ ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (این این آئی)ٹڈی دل نے شمالی و وسطی بلوچستان کے کئی اضلاع میں تیار فصلیں اور باغات کو اجاڑ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سر سبز بلوچستان میں طویل خشک سالی کے بعد اچھی بارشوں سے ہر طرف سبزہ، باغات اور فصلیں لہرا رہی تھیں،خشک سالی اور کورونا وائرس سے معاشی طور پر پریشان کسان خوش تھے کہ انہیں اپنی محنت کا پھل ملے گا، ٹڈی دل کے حملوں نے قلعہ عبداللّٰہ، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ، ژوب، لورالائی سمیت بلوچستان کے ساحلی و صحرائی علاقوں مستونگ، نوشکی، پنجگور، خاران اور چاغی میں سیب، تربوز، خربوزے، پیاز، ٹماٹر، زرد آلو، زیرے اور دیگر تیار فصلوں اور باغات کو تباہ کر دیا۔زمین دار بے بسی سے اپنی آنکھوں کے سامنے فصلیں اجڑتے دیکھتے رہے۔زرعی ماہرین کے مطابق جون کے آخر تک بلوچستان سے ٹڈی دل کی افزائش کا دورانیہ ختم ہو جائیگا۔
ہریالی،ٹڈی

اسلام آباد (این این آئی)این ایل سی سی نے کہاہے کہ وزارت فوڈ سکیورٹی، محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں متاثرہ اضلاع میں سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں۔این ایل سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ ملک بھر میں 5245 اسکوائر کلومیٹر رقبہ پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔ 46 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 1100 سے زائد ٹیمیں مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 925 افراد (بشمول پاک فوج) اور 119 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ پنجاب میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 114935 ہیکٹر ایریا پر سروے کیا گیا۔ 2 اضلاع (میانوالی اور ڈی جی خان) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 71 ہیکٹر پر آپریشن کیا گیا۔ 7 اضلاع،ڈی آئی خان،ساؤتھ وزیرستان، نارتھ وزیرستان، لکی مروت، کرک، کرم اور خیبر)میں ٹڈی دل کی موجودگی کنفرم ہونے 606 ہیکٹر ایریا میں انسدادِ ٹڈی دل آپریشن کیا گیا۔ صوبہ بلوچستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 130417 ہیکٹر ایریا پر سروے کیا گیا اور 33 اضلاع (خضدار، آوران، نوشکی، چاغی، گوادر، لسبیلہ، کیچ، پنجگور، خاران، واشک، کوئٹہ، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، ڈکی، ہرنائی، جعفرآباد، جھل مگسی، بولان، قلات، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللی، کوہلو، لورالائی، مستونگ، موسیٰ خیل، نصیر آباد، پشین، سبی، سراب، صحبت پور، ڑوب اور زیارت)میں ٹڈی دل کی موجودگی کنفرم ہونے پر 3417 ہیکٹر ایریا میں انسدادِ ٹڈی دل آپریشن کیا گیا۔ صوبہ سندھ کے 3 اضلاع (جام شورو، مٹیاری، حیدرآباد) میں ٹڈی دل کی موجودگی کنفرم ہونے پر 67 ہیکٹر ایریا میں انسدادِ ٹڈی دل آپریشن کیا گیا۔سروے اور کنٹرول آپریشن میں 2275 سے افراد اور 279 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔
سپرے مکمل

مزید :

صفحہ آخر -