لیاری،خستہ ہال 6 منزلہ عمارت گر گئی، خاتون جاں بحق، متعددزخمی

  لیاری،خستہ ہال 6 منزلہ عمارت گر گئی، خاتون جاں بحق، متعددزخمی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) لیاری میں 6 منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں ایک خاتوں جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔عمارت لیاری کے علاقے نیا آباد کی لیاقت کالونی میں کھوکھر کچن والی گلی میں منہدم ہوئی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوج، رینجرز, پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ملبے سے ایک خاتون کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ متعدد زخمیوں کو ایمبولنیس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ عمارت خستہ حال ہو جانے کی وجہ سے مکینوں کو نوٹس دیے گئے تھے جس کے بعد کئی خاندان فلیٹس خالی کر کے چلے گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اتوار کی صبح عمارت میں ایک اور دراڑ آئی تھی جس کے بعد عمارت کے کئی گھر خالی ہو گئے تھے۔ایس ایس پی سٹی نے کہا کہ ملبے میں مزید کتنے لوگ دبے ہوئے ہیں اس بارے میں حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔حادثے کی خبر ملتے ہی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رہائشی عمارت منہدم ہونے کا نوٹس لیا اور کمشنر کراچی کو فوری طور پر حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کردی۔انہوں کہا کہ پہلے امدادی کارروائی مکمل کی جائے پھر اس کی مکمل انکوائری رپورٹ پیش کریں۔ ایس بی سی اے حکام نے عمارت خالی کرنے کے لیے 6 ماہ قبل ہی نوٹسز بھی جاری کیے تھے اور 2 ماہ قبل بجلی اور گیس کنکشن منقطع کرنے کی بھی سفارش کی گئی تھی لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں کراچی کے علاقے گلبہار میں رہائشی عمارت منہدم ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

لیاری واقعہ

مزید :

صفحہ آخر -