بابر اعوان کی نندی پور ریفرنس سے بغیر ٹرائل بریت کیخلاف نیب کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

  بابر اعوان کی نندی پور ریفرنس سے بغیر ٹرائل بریت کیخلاف نیب کی اپیل سماعت ...

  

اسلام (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کی نندی پور ریفرنس سے بغیر ٹرائل بریت کے خلاف قومی احتساب بیورو(نیب) کی اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی، تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک نے ویڈیو اسکینڈل سے چند روز قبل 25 جون 2019 کو بابر اعوان کو بری کیا تھا، اس فیصلے کے خلاف نیب نے 4 جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔نیب کی اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ (آج) سماعت کرے گا۔ اپیل میں نیب کا موقف ہے کہ نندی پور پاور پروجیکٹ میں تاخیر سے قومی خزانے کو 27.3 ارب روپے کا نقصان پہنچا، احتساب عدالت نے پراسیکیوشن کو کیس ثابت کرنے کا موقع دیے بغیرجلد بازی میں بری کیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شواہد پیش کرنے کا موقع دیے بغیر ملزمان کی بریت کا فیصلہ انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے لہذا احتساب عدالت کا بابر اعوان کو بری کرنے کا 25 جون کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

بابر اعوان

مزید :

صفحہ آخر -