پاکستانیوں میں یرقان بی اور سی تیزی سے پھیل رہا ہے،گیلپ سروے
اسلام آباد (این این آئی)عوامی آرا جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان کی سروے رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ہیپاٹائٹس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔سروے رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 64 لاکھ افراد نے ہیپاٹائٹس کا ٹیسٹ کروایا جس میں سے 26 لاکھ یعنی 41 فیصد افراد میں ہیپاٹائٹس بی اور سی مثبت آیا۔سروے میں بتایا گیا ہے کہ 88 فیصد افراد اِس بیماری سے بچاؤ کے لیے کسی قسم کی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کررہے جبکہ صرف 8 فیصد اس بیماری سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیراختیار کررہے ہیں۔سروے رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 42 لاکھ پاکستانی ملیریا، 21 لاکھ افراد ٹی بی کا شکار ہوئے۔
یرقان