ضلع جہلم ویلی 5کورونا مریضوں کی تصدیق، چناری بازار، ہسپتال سمیت 3دیہات سیل

    ضلع جہلم ویلی 5کورونا مریضوں کی تصدیق، چناری بازار، ہسپتال سمیت 3دیہات ...

  

چکوٹھی(آئی این پی)ضلع جہلم ویلی میں پانچ کنفرم کورونا مریضوں کے آنے کے بعد چناری بازار،چناری ہسپتال،تین دیہات مکمل طور پرسیل رہے اورلوگوں پر بازار آنے کی پابندی رہی۔تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم ویلی کے پانچ افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی، جن میں سے تین کا تعلق چناری اورگردونواح سے تھا، ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سردار وحید اور ڈی ایچ او ڈاکٹر نعمان منظور بٹ کی ہدایت پر چناری بازار کو تین دن کیلئے سیل کرتے ہوئے صرف میڈیکل سٹور کھولنے کی اجازت دی گئی تھی، چناری بازار،ہسپتال مکمل طور پر بند رہا اور کسی بھی شخص کو بازار آنے کی اجازت نہیں دی گئی، محکمہ صحت حکام کیمطابق یہ پابندی برقرار رہے گی لوگ گھروں میں رہیں تاکہ وہ کورونا سے محفوظ رہ پائیں بازارمیں آنا کسی بھی خطرے سے کم نہیں،جب تک مشتبہ لوگوں کے ٹیسٹ کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا اس وقت تک عوام کو محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا تاکہ آپ اور آپکا خاندان محفوظ رہ پائیں دریں اثناء ڈی ایچ کیو ہسپتال ہٹیاں بالا کے آئیسو لیشن وارڈ میں زیر علاج کرونا مریضوں نے انتظامیہ کی جانب سے انھیں فراہم کیئے جانے والے ناشتے اور کھانے پر شدید تحفظات کا اظہارکر دیا زیر علاج مریضوں کی جانب سے ناشتے اور کھانے کی تصاویر سوشل میڈیاپر وائرل ہونے کے بعد پورے ضلع جہلم ویلی میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے، مریضوں نے ناقص کھانے پر سوال کیا کہ بتایا جائے کورونا کی روک تھام اور مریضوں کیلئے آنے والے ضلع جہلم ویلی کے فنڈز کدھر لگ رہے ہیں۔

کورونا مریض

مزید :

صفحہ آخر -