گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت صوبوں کیلئے مزید 250وینٹی لیٹرز کی منظوری

      گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت صوبوں کیلئے مزید 250وینٹی لیٹرز کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹر نے کوروناوائرس کی صورتحال پرقابوپانے کے لئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے مزید250وینٹی لیٹرز کے اجرا ء کی منظوری دی گئی ہے۔سرکاری ریڈیو کی رپورٹ میں دستیاب اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مطابق پنجاب کیلئے 72وینٹی لیٹرز، سندھ اورخیبرپختونخوا کیلئے 52،52 بلوچستان کیلئے 20،آزادجموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے 10،10 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کیلئے 34وینٹی لیٹرزجاری کئے گئے ہیں۔اضافی وینٹی لیٹرزکی فراہمی کامقصدآزادکشمیر، گلگت بلتستان اوروفاقی دارالحکومت سمیت صوبوں کی استعدادمیں اضافے کی ضروریات پوری کرناہے۔دستیاب وینٹی لیٹرزمیں سے 32فیصدوینٹی لیٹرزکوروناوائرس کے مریضوں کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔
وینٹی لیٹرز کی منظوری

مزید :

صفحہ آخر -