گیس اینڈ آئل لمیٹڈ کا ملک میں تیل کی بلاتعطل سپلائی برقرار رکھنے کے عزم کااظہار

  گیس اینڈ آئل لمیٹڈ کا ملک میں تیل کی بلاتعطل سپلائی برقرار رکھنے کے عزم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خصوصی رپورٹ) گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ نے ملک بھر میں تیل کی بلا تعطل سپلائی کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ نے ملک کی موجو د ہ صورتحال کے تناظر میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں عوام کو یہ یقین دہائی کرائی گئی کہ کمپنی کے ملک میں وافر سٹاک موجود ہے اور ریٹیل آؤٹ لیٹس کو تسلسل کیساتھ سپلائی جا ری ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ذیشان طیب، چیف آپریٹنگ آفیسر، GO نے کہا”موجودہ صورتحال میں ہم اپنے ریٹیل آؤٹ لیٹس کو سپلائی کیلئے انتھک کام کررہے ہیں اور اس حوالے سے ملک میں ہم دوسری پوزیشن پر ہے۔“ انہوں نے کہا”سپلائی میں کسی بھی قسم کے مسئلے کی صورت میں آپ سے درخواست ہے کہ ہماری ویب سائیٹ، فون نمبرز اور سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں اور ہم 6گھنٹوں کے اندر ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ عوام پر بوجھ کو کم سے کم کیا جاسکے۔ذیشان طیب نے اس بات پر زور دیا کہ ذمہ پاکستانی ہونے کے ناطے ہمیں چاہیے کہ ہم کسی قسم کی قلت کے خوف سے مت گھبرائیں اور افواہوں کو پھیلانے سے گریز کریں۔GO کی سپلائی، لاجسٹکس اور آپریشنز ٹیمیں ملک بھر میں مصنوعات کی ترسیل اور ریٹیل آؤٹ لیٹس پر دسیتابی کو یقینی بنانے کیلئے دن رات کام کر رہی ہیں۔ اس وقت GO کے ملک میں 196000ایم ٹیز کی گنجائش کے حامل7 آپریشنل ڈپوز اور 550 سے زائد ریٹیل آؤٹ لیٹس ہیں۔ GO کی سیلز اینڈ مارکٹنگ ٹیمیں تمام ریٹیل آؤٹ لیٹس پر سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے 600 آئل ٹینکرز کے فلیٹ کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔
گیس اینڈ آئل

مزید :

صفحہ آخر -