مولانا محمد امجد خان کا چودھری پرویز الٰہی اور راسخ الٰہی سے ٹیلی فونک رابطہ

      مولانا محمد امجد خان کا چودھری پرویز الٰہی اور راسخ الٰہی سے ٹیلی فونک ...

  

پشاور(آن لائن) جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور جامعہ رحمانیہ کے ناظم اعلی مولانا محمد امجد خان کاسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی اور صاحبزادہ راسخ الہی سے ٹیلی فونک رابطہ مولانا محمد امجد خان نے گستاخانہ کتب پر پابندی کے حوالے سے خلفائے راشدین،ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہؓ، صحابہ کرام اور اہل بیت ؓ کی توہین پر مشتمل کتب کی اشاعت پر پابندی اور مار کیٹ میں موجود توہین امیز کتب کو ضبط کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ سپیکر پنجاب اسمبلی نے پوری امت کی ترجمانی کی ہے انہوں نے پنجاب اسمبلی میں متفقہ قرار داد کولائق تحسین قرار دیا مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ نبی اکرم ؐ اہل بیت ؓوصحابہ کرام ؓکی شان میں توہین امت مسلمہ کسی صورت بر داشت نہیں کر سکتی ہے انہوں نے کہاکہ دیگر صوبوں کو بھی سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پر ویز الہی اور پنجاب اسمبلی کی اس قرار داد کی تقلید کرتے ہوئے اقدامات کریں انہوں نے کہاکہ یہ قانون سازی مر کز کی اہم ترجیح ہونی چاہیے۔

ٹیلی فونک رابطہ

مزید :

صفحہ آخر -