امتحانات لئے بغیر طلبہ کوپاس نہیں کیا جا ئیگا،فیڈرل ایچ ای سی کا اعلان

  امتحانات لئے بغیر طلبہ کوپاس نہیں کیا جا ئیگا،فیڈرل ایچ ای سی کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ طلبہ کو بغیر امتحانات کے پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایچ ای سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کو بغیر امتحانات کے پروموشن دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اس حوالے سے پالیسی بنائی جارہی ہے کہ امتحانات کیسے منعقد کرنے ہیں۔کمیشن کی جانب سے اس حوالے سے بھی وضاحت جاری کی گئی ہے کہ آن لائن کلاسز کو ختم کرنے سے متعلق کوئی احکامات جاری نہیں کیے گئے، آن لائن کلاسز جاری رہیں گی جن جامعات میں آن لائن کلاسز کے حوالے سے شکایات ہیں ان کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
ایچ ای سی

مزید :

صفحہ آخر -