سندھ حکومت نا اہل ہے اسے اقتداد میں رہنے کا کوئی حق نہیں: فردوس شمیم نقوی

سندھ حکومت نا اہل ہے اسے اقتداد میں رہنے کا کوئی حق نہیں: فردوس شمیم نقوی

  

کراچی(آئی این پی) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نااہل ہے،اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں، وزیراعظم نوٹس لیتے ہوئے پپلز پارٹی کے ظلم وستم سے نجات دلائیں۔ سندھ کے حکمرانوں نے کراچی کو کربلا بنا دیا ہے۔ کراچی میں امن لانے میں پی ٹی آئی کا اہم کردار ہے۔ پانی نا ملا تو لوگوں کو سڑکوں پر لائیں گے۔ تیل مارکیٹنگ کمپنیاں چور ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ وفاق صوبے کے عوام کو پیپلز پارٹی کے ظلم ستم پر نہ چھوڑے۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ جس قیمت پر ایک بڑی نجی کنسٹرکشن کمپنی کو نوازنے کیلئے سب سے کم قیمت پر زمین اور کے فور کا ڈیزائن تبدیل کیا گیا۔ آج کے فور کی لاگت دو سو بلین تک پہنچ چکی ہے۔ کراچی کے شہری بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ شہر کو 14 فیصد کے بجائے 3 فیصد پانی دیا جارہا ہے۔ حکمرانوں نے کراچی کو کربلا بنا دیا ہے۔بیت المال سندھ کے سربراہ حنید لاکھانی کا کہنا تھا کہ پانی کی عدم دستیابی پر لوگ گھر بیچنے پر مجبور ہیں۔ ٹینکر مافیا کو کن لوگوں کی سرپرستی حاصل ہے سب کو علم ہے۔

فردوس شمیم نقو

مزید :

صفحہ آخر -